ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی کردستان میں سلسلہ وار دھماکوں میں 7ایرانی ہلاک

عراقی کردستان میں سلسلہ وار دھماکوں میں 7ایرانی ہلاک

Wed, 21 Dec 2016 17:22:15    S.O. News Service

بغداد،21؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے صوبہ کردستان میں قائم ایرانی کردستانی لیبر پارٹی کے مرکز کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 7ایرانی کرد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کے روز صوبہ کردستان کے کویہ شہر میں پیش آیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایرانی لیبر پارٹی کے صدر دفتر میں جماعت کے بانی عبدالرحمان قاسملو کی یاد میں ایک تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ذرائع کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد پولیس اور بیشمرکہ فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ پہلا دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا، زیادہ تباہی دوسرے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔کویہ شہر میں پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کردستان لیبر پارٹی کی ماتحت مسلح ملیشیا کے چھ جنگجو بھی شامل ہیں۔ مقتولین میں حدک کا ایک عسکری کمانڈر اور ایک سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے 12افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔خیال رہے کہ ایرانی رجیم کی مخالف جماعت لیبر ڈیموکریٹک پارٹی کو تہران سرکار کی طرف سے اکثر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ ایرانی کرد جماعت بھی ایران میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔


Share: